5 جولائی، 2026، 5:52 AM

مصلیٰ امام خمینیؒ لاکھوں سوگواروں سے بھر گیا، رہبر شہید کی نماز جنازہ آج ادا کی جائے گی

مصلیٰ امام خمینیؒ لاکھوں سوگواروں سے بھر گیا، رہبر شہید کی نماز جنازہ آج ادا کی جائے گی

رہبر شہید آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ایؒ کی نماز جنازہ آج ادا کی جائے گی۔ نماز جنازہ ممتاز مرجع تقلید آیت اللہ جعفر سبحانی کی اقتدا میں ادا ہوگی، جبکہ ایرانی وقت کے مطابق اس کا آغاز صبح 8:00 بجے ہوگا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، رہبر شہید آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ایؒ کی نمازِ جنازہ آج ادا کی جائے گی۔ نماز جنازہ ممتاز مرجعِ تقلید آیت اللہ جعفر سبحانی کی اقتدا میں ادا ہوگی، جبکہ پاکستانی وقت کے مطابق اس کا آغاز صبح 9:30 بجے ہوگا۔

نمازِ جنازہ سے قبل ہی مصلیٰ امام خمینیؒ سوگواروں اور عقیدت مندوں سے مکمل بھر چکا ہے۔ رات بھر عوام، زائرین اور مختلف شہروں سے آنے والے قافلوں کی آمد کا سلسلہ بلا تعطل جاری رہا، جس کے باعث مصلیٰ اور اس کے اطراف کے علاقوں میں لاکھوں افراد جمع ہو چکے ہیں۔

شہید رہبرِ انقلاب کو آخری خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے غیرمعمولی عوامی اجتماع دیکھنے میں آ رہا ہے۔

انتظامیہ کے مطابق سیکیورٹی اور انتظامی ادارے ہائی الرٹ ہیں اور نمازِ جنازہ و دیگر مراسم کے لیے خصوصی انتظامات نافذ کر دیے گئے ہیں۔

نمازِ جنازہ کے بعد کل تہران میں رہبر شہید کی عظیم الشان اور تاریخی تشییع جنازہ منعقد ہوگی، جس میں ملک بھر سے کروڑوں افراد کی شرکت متوقع ہے۔

عوام کی جانب سے رہبر شہید آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ایؒ کے ساتھ عقیدت، محبت اور وفاداری کا بھرپور اظہار جاری ہے۔

News ID 1940141

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha